۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عرین الاسود

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی گروپ ’’عرین الاسود‘‘ نے اسرائیلی خصوصی کمانڈوز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ’’فارس حشاش‘‘کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونیوں کے ساتھ آمنے سامنے لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی مزاحمتی گروپ ’’عرین الاسود‘‘ نے اسرائیلی خصوصی کمانڈوز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ’’فارس حشاش‘‘کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونیوں کے ساتھ آمنے سامنے لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے قابض فوجیوں کا ہمت اور بہادری سے مقابلہ کیا اور اسرائیلی فوج کو انتہائی ذلت کے ساتھ بلاطہ کیمپ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی جنگجوؤں نے دو روز قبل نابلس کے قدیم علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق، عرین الاسود نے تمام فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں میں اسرائیلیوں کے ساتھ ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے تیار ہو جائیں اور خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور راستے میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں،حالات سے سمجھوتہ نہ کریں اور شکست تسلیم نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .